محکمہ زراعت کا عملہ کا شتکاروں کو کھاد کی فراہمی میں مصروف

محکمہ زراعت کا عملہ کا شتکاروں کو کھاد کی فراہمی میں مصروف

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہد ایا ت کے مطا بق محکمہ زراعت کا عملہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کا شتکاروں کو مقررہ نرخوں میں کھا دوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے۔

 اس ضمن میں کھا دوں کی بلیک ما رکیٹنگ میں ملو ث عنا صر کے خلاف بلا تفریق قا نونی کا رروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے ضلع بھکر کے دورہ کے مو قع پر ڈی سی آفس میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ کاشتکاروں کا استحصال ہر گز بر داشت نہیں کیا جا ئے گا اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کے افسران روزانہ بنیاد پر کھادوں کے مقررہ نر خوں پر فروخت کا ریکارڈ مر تب کر نے کے ساتھ کھا دوں کی طلب اور رسدپر بھی کڑی نظر رکھیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران وعملہ منڈیوں کا تسلسل کیسا تھ دورہ کر یں اور ڈیلرز حضرات سے مستقل بنیادوں پر رابطہ استوار رکھیں تاکہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں تعطل پیدا نہ ہو نے پا ئے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی نے سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی کو ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہو ئے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ کھادوں کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پر گہری نظر رکھے ہو ئے ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے یوریا اور ڈی اے پی کھا دکے سٹاک کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں