کھاد بحران سے گندم کی قلت کا شدید خدشہ :ملک شہادت

کھاد بحران سے گندم کی قلت کا شدید خدشہ :ملک شہادت

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کھاد بحران سے وطن عزیز میں گندم کی قلت کا شدید خدشہ لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔

 جو نہ صرف ہماری کاشتکار اور کسان بھائیوں کیلئے مشکلات پیدا کرے گا بلکہ گندم اور آٹے کی کمی سے عوام کو بھی دشواری اور مہنگائی کی مزید دلدل میں دھکیل دے گا۔ ان خیالات کاا ظہا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ملک شہادت اعوان ایڈووکیٹ نے خوشاب شہر میں کاشتکاروں اور کسانوں کی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پیپلز پارٹی کاشتکار بھائیوں کو تنہاء نے چھوڑے گی۔

کسانوں کے مسائل اور حقوق کیلئے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں نہ صرف سڑکوں پر ریلیاں نکال رہی ہے بلکہ ظالم اور نااہل حکمرانوں کو بھی للکار رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں زمینداروں کو کھاد کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا ہے اور لمبی لمبی قطاریں کسانوں کی تبدیلی سرکار کو کوسنے لگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں