روڈ تعمیر میں بے ضابطگیاں وزیر اعظم کو آ گاہ کر دیا ؛ندیم چن
بھلوال(نمائندہ دنیا)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہا ھے کہ سالم سرگودھا روڑ کی تعمیر میں ہو نے والی بے ضابطگیوں سے وزیر اعظم کو زبانی اور تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے آگے کیا اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اور کیا فیصلہ کرنا ہے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ہم نے اپنا فرض ادا کردیا آگے دیکھیں جو حکومت چاہے ۔وہ میونسپل کمیٹی بھلوال میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر چودھری ناصر علی وڑائچ اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سید ندیم عباس شاہ ،رانا عمران کے علاؤہ دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ جامن روڑ کی منظوری ہو چکی۔کام کی نگرانی اب مقامی افراد نے خود کرنا ھے ۔کیونکہ میرا کوئی ذاتی ٹھکیدار نہیں۔