پولیس کی کارروائی ، 2ڈکیت گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

پولیس کی کارروائی ، 2ڈکیت گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

سرگودھا(نامہ نگار) دوڈکیت گینگ گرفتار، بھاری مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، تھانہ کوٹمومن پولیس نے چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری ، ڈکیتی میں ملوث گینگ کے دو ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔

 ملزمان تھانہ کوٹمومن پولیس کو 11 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے جو مختلف علاقوں میں ڈکیتی ، موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی واردات کرتے اور غائب ہوجاتے ۔ گرفتار ملزمان سے چوری شدہ مال کل مالیت 5لاکھ 47 ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا،اسی طرح تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری ، ڈکیتی میں ملوث گینگ کے چار ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزمان تھانہ بھلوال سٹی پولیس کو 5 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے جو مختلف علاقوں میں ڈکیتی ، موٹر سائیکل چوری کی واردات کرتے تھے ۔ جن سے چوری شدہ مال کل مالیت 1لاکھ 15 ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔ برآمد شدہ مال بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں