این اے 91کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی ،عامر سلطان چیمہ

این اے 91کی تعمیر و ترقی اور  خوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی  جائے گی ،عامر سلطان چیمہ

سلانوالی (نمائندہ دنیا )ممبر قومی اسمبلی چو دھری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 91کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔

تعلیم ،صحت ،بجلی ،گیس ،فراہمی ونکاسی آب ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت حلقہ کے تمام درینہ مسائل کو ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور حلقہ کی عوام کی تمام محرومیاں دور کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں