1977سے زیر قبضہ 977 کنا ل،10مرلے اراضی واگزار

1977سے زیر قبضہ 977 کنا ل،10مرلے اراضی واگزار

شاہ پور صدر (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) شاہپور کے قریبی قصبے جہان آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 977 کنال 10 مرلے زرعی رقبہ بااثر افراد کے قبضہ سے واگزار کروا لی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی آپریشن میں مربع نمبر 29/30/31/32 کے زرعی رقبہ پر موجود دو عدد ڈیرہ جات مسمار کرا دیئے ۔ رقبہ کی مالیت کل 20 کڑور روپے بنتی ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری اور محکمہ مال کے افسر وں اور اہلکاروں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا، بتایا گیا ہے کہ بااثر افراد 1977 سے سرکاری اراضی پر قابض تھے ،ان کے پاس مالکانہ حقوق تھے اور نہ ہی وہ پٹہ وغیرہ اداکرتے تھے ، اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری اراضی پر کاشت فصل کو ریکوری کی مد میں قبضہ میں لے لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں