خضر حیات ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ، فاطمہ احمد منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہو م میانوالی تعینات

خضر حیات ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ، فاطمہ احمد منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہو م میانوالی تعینات

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)خضر حیات خان ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر میانوالی تعینات کر دیئے گئے جبکہ فاطمہ احمد کو منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہو م تعینات کر دیا گیا ہے ۔

 خضرحیات خان اور فاطمہ احمد نے جمعرات کے روز اپنے عہدوں کو چارج سنبھال کر کا م شروع کر دیا ہے ۔خضر حیات خان کاتبادلہ لودھراں سے میانوالی کیا گیا ہے وہ اس سے قبل بھی بطور ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر میانوالی میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔فاطمہ احمد قبل ازیں ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر کے طور پر کا م کر رہی تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں