قصبہ بونگہ سے لاپتہ 14سالہ بچہ بازیاب ،ورثا کے حوالے

 قصبہ بونگہ سے لاپتہ 14سالہ  بچہ بازیاب ،ورثا کے حوالے

شاہپور صدر (نامہ نگار ) شاہپور کے قریبی قصبہ بونگہ سے گمشدہ ہونے والا 14 سالہ بچہ پولیس تھانہ شاہپورصدر کی ٹیم نے بازیاب کرکے ورثا کے حوالے کر دیا۔

11 روز قبل سکول نہ جانے پر والدین کی ڈانٹ پر ناراض ہو کر محمد الیاس گھر سے چلا گیا تھا ، بچے کو ایک پولٹری فارم سے برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں