پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے ڈیرے سے بجلی کاٹرانسفارمر چوری

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے  ڈیرے سے بجلی کاٹرانسفارمر چوری

شاہپور صدر (نامہ نگار ) پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان کے ڈیر ے سے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا گیا۔

پولیس تھانہ شاہپور صدر نے مقدمہ درج کرلیا ،رکن قومی اسمبلی کے پی اے شوکت زمان نے رپورٹ در ج کرائی کہ ایم این اے کے رقبہ میں نصب بجلی کے ٹیوب ویل کے ساتھ ٹرانسفارمر مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے اور 50 فٹ پی وی سی کیبل گزشتہ روز نامعلوم چور اتار کر لے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں