یوریا کھاد کے زیادہ استعمال سے فصل پر کنگی کے حملہ کا خطرہ
شاہپور صدر (نامہ نگار ) کاشتکار موسی تغیرات کو مد نظر رکھتے ہوئے یوریا کھاد کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں۔
مارچ اور اپریل کے مہینے میں زیادہ بارشوں کی پیشن گوئی ہے اگر کسان نے یوریا کھاد ایک حد سے زیادہ استعمال کی تو مارچ میں فصل پر کنگی کا شدید خطرہ لاحق ہو گا یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت گوہر رحمان نے کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔