بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل

بجلی چوروں کے خلاف کریک  ڈاؤن کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل

سلانوالی(نمائندہ دنیا) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن سلانوالی میاں احسن ظفر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں اور حکومتی ہدایات پر قومی مجرموں کو پکڑنے اور ان کے گرد قانون کا شکنجہ کسنے کیلئے خصوصی ٹیمیں کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ گاؤں گاؤں گھر گھر جاکر خصوصی چیکنگ کریں اور بجلی چوری کے مرتکب افراد خواہ وہ کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں بلا امتیاز بلا تفریق ان کے خلاف کاروائی کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں