محکمہ صحت سرگودھا کے 8ملازم کورونا میں مبتلا ہو گئے

محکمہ صحت سرگودھا کے 8ملازم  کورونا میں مبتلا ہو گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ صحت سرگودھا کے اکاؤنٹ برانچ سمیت دیگر شعبوں کے 8اہلکار کورونا کا شکار ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، ڈی ایچ او آفس کے تقریباً 8 سے زائد افراد کورونا میں مبتلاء ہو گئے ، آفس میں احتیاطی تدابیر بڑھا دی گئیں، اس وقت سرگودھا میں کورونا کے تقریباً 1 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 2 مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جبکہ دیگرکو گھر میں قرنطینہ کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں