وزیراعلیٰ انٹرن شپ پروگرام برائے میڈیا گریجوایٹس میں میں چیک تقسیم

وزیراعلیٰ انٹرن شپ پروگرام برائے  میڈیا گریجوایٹس میں میں چیک تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودہا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام برائے میڈیا گریجوایٹس میں تین ماہ کی پیڈ انٹرن شپ کی تکمیل پر 60/60 ہزار روپے مالیت کے چیکس تقسیم کردیئے گئے ۔

چیکس تقسیم کرنیکی تقریب ڈویڑنل انفارمیشن آفس میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد احمد ورک نے محکمہ کے ارکان سجاد حسین، محمد جاوید اور ریا ض لالی کے ہمراہ انٹرنیز میں چیکس تقسیم کئے ،انہوں نے کہا کہ انٹرنیز نے تعیناتی کے دوران وزیر اعلیٰ کے ویژن کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے۔اور ایک ٹیم ورک کی حیثیت سے فرائض انجام دیکر انفارمیشن آفس کی نیک نامی میں بھی اضافہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں