ٹھیکیدار سیشن اور ڈیری روڈ ز کی کھدائی کر کے غائب

ٹھیکیدار سیشن اور ڈیری روڈ ز کی کھدائی کر کے غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیشن روڈ اور ڈیری روڈ کی تعمیر نہ ہونے سے تاجر پریشانی کا شکار ہو گئے ’ گاہکوں نے اس روڈ سے منہ موڑ لیا جس کی وجہ سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔

 جبکہ دکاندار بھی ان روڈز سے دکانیں خالی کرکے دیگر مقامات پر کاروبار کرنے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ دونوں روڈز کی کھدائی کے بعد ٹھیکیدار غائب ہوگئے ہیں بارش کے بعد ان سڑکوں پر گزرنا بھی مشکل ہوگیا تھا شہریوں کا کہنا ہے کہ ان روڈز کو فی الفور مرمت کیا جائے اگر یہ روڈ مکمل نہ کئے گئے تو ان روڈز کے تاجر پی ٹی آئی حکومت کیخلاف احتجاج پر مجبور ہوجائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں