اسلام پورہ پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ٹرک پلر سے ٹکرا گیا

اسلام پورہ پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ٹرک پلر سے ٹکرا گیا

سرگودھا(نامہ نگار) اسلام پورہ پل پر تیز رفتار ٹرک پلر سے جا ٹکرایا جبکہ اس پل کی خستہ حالی سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن کر رہ گئی۔

تفصیل کے مطا بق گزشتہ دہائی کے دوران متعدد مرتبہ اس پل کی مرمت کی گئی مگر ناقص میٹریل کے استعمال اور مناسب دیکھ بھال کی وجہ سے چند روز بعد ہی ٹوٹ پھوٹ شروع ہوتی رہی اس وقت بھی اس پل پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں اور آئے روز حادثات معمول بن کر رہ گئے ہیں۔

مگر انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے گزشتہ رات رکشے اور گڑھے سے بچنے کی کوشش میں ایک ٹرک پل کے پیلر سے جا ٹکرایا جس سے پیلر ٹوٹنے کیساتھ ساتھ ٹرک کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان سے اﷲ نے بچا لیا، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے پل کی طرف توجہ نہ دی تو یہ پل بڑے حادثے کو جنم دے سکتا ہے ،انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں