سرکاری سکولوں کے اطراف تجاوزات کے مکمل خاتمہ کا حکم

 سرکاری سکولوں کے اطراف تجاوزات کے مکمل خاتمہ کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نے شہر کے وسط میں واقع سرکاری سکولوں کے اطراف تجاوزات کے مکمل خاتمہ کے احکامات جاری کر دیئے۔

 ذرائع کے مطابق ایک سورس رپورٹ کے ذریعے انتظامیہ کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی بیرونی کھڑکیوں پر اور دروازوں کے ساتھ کاؤنٹرز اور پھٹے لگوائے گئے ، یہی نہیں تمام دن بے ہودہ آوازوں سے ان سکولوں کے طلباء و طالبات کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے ،اوربالخصوص چھٹی کے وقت تجاوزات کے باعث آمدو رفت لگ بھگ معطل ہو کر رہ جاتی ہے۔

سکولوں کے سربراہان کو شکایا ت کرنے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں،قبضہ مافیا کے ارکان سفید پوشی کی آڑ میں مڈل مین کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے سی او میونسپل کارپوریشن کو قبضہ مافیا اور سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں