موسم کی ممکنہ تبدیلی ، گندم پر ’’رسٹ‘‘ کے حملے کا خدشہ

 موسم کی ممکنہ تبدیلی ، گندم پر ’’رسٹ‘‘ کے حملے کا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فروری کے وسط سے موسم کی ممکنہ تبدیلی کے پیش نظر گندم کی فصل پر رسٹ نامی بیماری کے حملہ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے۔

 مذکورہ بیماری سے بچاؤ کے طریقہ کار کیلئے خصوصی مہم چلانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے اس ضمن میں ڈی جی زراعت کی جانب سے گائیڈ لائن میں بتایا گیا ہے کہ 15فروری کے بعد سے درجہ حرارت میں تبدیلی متوقع ہے جس کے باعث گندم کی فصل پر رسٹ RUST نامی بیماری کے حملے کا خطرہ ہے ، اس کے تدارک کے لئے قبل از وقت اقدامات کے ساتھ ساتھ خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے ،محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کو متحرک کریں جو اپنے اپنے علاقوں میں جا کر کاشتکاروں کو اس بیماری کے بارے میں آگاہ کرنے اور تدارک کے بارے میں بتائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں