ڈمپر ٹرکوں میں تکنیکی خرابیاں،حادثات،زندگیوں کا ضیاع

ڈمپر ٹرکوں میں تکنیکی خرابیاں،حادثات،زندگیوں کا ضیاع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں ڈمپر ٹرکوں کے حادثات اور بڑھتا ہوا انسانی ضیاع باعث تشویش بنتا جا رہا ہے۔

 جبکہ انتظامیہ اس حوالے واضح گائیڈ لائن کے باوجود عملدرآمد سے گریز کر رہی ہے ، حالیہ 4 ماہ کے دوران ڈمپر ٹرکوں کی زد میں آ کر ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر چکی ہے اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلعی پولیس کی اعلی سطحی ٹیم جس میں دیگر متعلقہ شعبوں کے تیکنکی ماہرین بھی شامل تھے نے اپنی مفصل رپورٹ میں ڈمپر ٹرک جو کہ مقامی سطح پر تیار کئے جاتے ہیں۔

میں بے پنا ہ بنیادی تکنیکی نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن بھی غیر قانونی قرار دی اور اس حوالے سے فوری اقدامات کی سفارش کی تھی مگر یہ رپورٹ موجودہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث ایک سال سے عملدرآمد کی منتظر ہے ،جبکہ حادثات اور انسانی ضیاع کی بڑھتی ہوئی شرح باعث تشویش بن چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں