ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،نوجوان جاں بحق ،والدہ زخمی

ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،نوجوان جاں بحق ،والدہ زخمی

کندیاں(نمائندہ دنیا )ایم روڈ پر حمیدکوٹ کے مقام پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق۔

 جبکہ اسکی والدہ شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق میانوالی مظفرگڑھ روڈ پر حمید کوٹ کے قریب ملتان کی جانب سے آنیوالے ٹرالر نے حمید کوٹ کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے موٹرسائیکل جس پر نوجوان یاسر اپنی والدہ عائشہ بی بی ہے ساتھ سوار تھا کو کچل ڈالا حادثہ اس قدر شدید تھا کہ نوجوان یاسر انہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ والدہ عائشہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا حادثہ کا شکار خاندان کا تعلق ہرنولی سے بتایا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں