2018میں قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت

2018میں قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ کوٹ مومن کے علاقہ میں ہونے والے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ، مجر م کو سزائے موت سنا دی گئی۔

سال2018تھانہ کوٹ مومن کے علاقہ للیانی میں معمولی تلخ کلامی پر ارسلان نے فائرنگ کرکے محمد ارشد کو ناحق قتل کردیا تھا پولیس کی طرف سے مقدمہ کی بھرپور پیروی اور تمام شہادتیں مہیا کی گئیں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے پولیس نے اپنا بھرپورکردار ادا کیا۔ گذشتہ روز عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم ارسلان کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں