ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی معیار پر کڑی نظر ہے ، حامد محمود ملہی
بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجا ب کی ہدا یات پر ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی معیار پر کڑی نظر رکھے ہو ئے ہیں تاکہ تر قیاتی منصوبہ جا ت احسن اندازمیں بر وقت تکمیل کے مر احل میں داخل ہو ں ۔
یہ بات ڈپٹی کمشنرحامد محمود ملہی نے تھل یو نیورسٹی کے سٹی کیمپس میں جاری زیر تعمیر کام کا مو قع پر معا ئنہ کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر ایکسیئن بلڈنگز نے جاری کام کی کو الٹی اوررفتارکے بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بر یفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی نے کہا کہ حکومتی ہدایات پرضلع کے ترقیاتی کاموں کی تسلسل کیساتھ ما نیٹرنگ جاری رہے گی ۔