وارڈنز کی کمی ، مختلف سڑکوں اور چوکوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
سرگودھا(نامہ نگار )ٹریفک وارڈنز کی کمی کے باعث دفتری و تعلیمی اداروں کے اوقات کار کے دوران شہر کی مختلف سڑکوں اور چوکوں کیساتھ ساتھ فاطمہ جناح روڈ۔۔۔
خوشاب روڈ، گل والا روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن چوک، جنرل بس سٹینڈ روڈ ، فرنیچر مارکیٹ روڈ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک، نوری گیٹ سمیت متعدد مقامات پر دیر گئے تک ٹریفک جام رہنا معمول بن کر رہ گیاہے ، شہریوں نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر سمیت آرپی او اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی ان مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے اس کے فی الفور ازالہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔