ہاؤسنگ کالونی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ ،2کروڑ ہڑپ

 ہاؤسنگ کالونی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ ،2کروڑ ہڑپ

سرگودھا(نامہ نگار ) نجی ہاؤسنگ کالونی میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دو کروڑ روپے ہتھیا لئے گئے۔

پولیس کے مطابق بلاک نمبر27کے رہائشی ندیم نے اسلام آباد کے عامر نواز سے یہاں ایک ہاؤسنگ کالونی میں پیسہ لگانے کیلئے دو کروڑ روپے لے کر منافع کا وعدہ کیا مگر نہ ہی منافع ملا اور نہ ہی وہ اصل زر واپس کرنے کو تیار ہوا اور جعلی چیک دے کر روپوش ہو گیا، متاثرہ شخص کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں