سلانوالی میں سیم نالہ وبال جان،زیر زمین پانی زہریلا
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی کے وسط میں قائم سیم نالہ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا۔
زیر زمین زہریلا پانی پینے سے عوام مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق سلانوالی شہرکے وسط میں ایک بڑا سیم نالہ بہتا ہے جسمیں بھلوال سرگودھا و دیگر علاقوں کی کیمیکل،چمڑہ فیکٹریوں ، شوگرملز کا زہریلاپانی بہتا ہوا شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلہ پر گنجان آباد علاقہ میں جاکر گرتا ہے۔
نون کالونی ، پھول کالونی ،ماڈل ٹاؤن ، اسلم کالونی ، مراد آباد ، بستی رسول آباد ، محلہ اسلام نگر ، بیگی پورہ شامل ہیں سیم نالہ کے کنارے پر واقع ہیں اور ان کا لونیوں کے ہزاروں افراد سیم نالہ کا پانی پیتے اور عام استعمال کرتے ہیں جس سے شہری مختلف مہلک بیماریوں میں مبتلاہو رہے ہیں ،سماجی رہنما ؤں نے حکومت اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیاہے کہ سلانوالی کے ہزاروں افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے سیم نالہ کی پختگی کیلئے فوری اقدام کریں۔