علامہ رئیس احمد صدیقی بین المذاہب امن کمیٹی تحصیل خوشاب کے چیئرمین مقرر
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع خوشاب کے ممتاز عالم دین و مہتمم اعلیٰ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ قمر الاسلام جوہرآباد علامہ رئیس احمد صدیقی کو بین المذاہب امن کمیٹی تحصیل خوشاب کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے ۔
ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ پنجاب کے صوبائی صدر بین المذاہب امن کمیٹی صاحبزادہ محمد شعیب رضا قادری’ ڈویژنل چیئرمین سید مجاہد شاہ اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری عبدالرحمن چوہان نے ان کو نو ٹیفکیشنپیش کیا۔