تیز رفتار کار کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار زخمی
سرگودھا(نامہ نگار ) تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار کو کچل ڈالا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ 57شمالی کا رہائشی سعید اکبر ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر جا رہا تھا کہ 71شمالی نالہ کراس کرنے کے دوران ایک تیز رفتار کار نے اسے پیچھے سے ٹکر دے ماری جس کے باعث وہ زخمی ہو گیا، اسے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔