وزیر اعظم بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے پودے ٹریکٹر چلا کر تباہ، رقبے پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی

وزیر اعظم بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے پودے ٹریکٹر چلا کر تباہ، رقبے پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی

سرگودھا(نامہ نگار ) کڑانہ نہر اور ہڈا مائنر کے مقام پر سرکاری رقبہ پر قبضے کیلئے وزیر اعظم بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے لاکھوں روپے مالیتی پودے تباہ اور چوری کر کے سرکاری رقبہ جات پر قبضہ کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کی ٹیم کا چھاپہ، ملزمان کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے متذکرہ علاقے میں وسیع پیمانے پر حکومتی پروگرام کے تحت شجر کاری کی گئی ،مگر کچھ عرصہ سے پودوں کی تباہی اور ان کی چوری کے واقعات بڑھنے پر محکمہ جنگلات نے ریکی شروع کر دی، گزشتہ روز جنگلات ٹیم معمول کے گشت کے دوران علاقے میں پہنچی تو چھ افراد کو ٹریکٹر کے ذریعے شجر کاری مہم کے تحت لگائے گئے۔

ہزاروں پودے تباہ اور چوری کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری رقبہ پر قبضہ کرتے پایا جس پر اہلکاروں نے منع کیا تو ملزمان کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں کو ہراساں کرتے رہے تاہم پولیس کو اطلاع دیئے جانے پر موقع سے فرار ہو گئے ،پیٹرولنگ ٹیم کی اطلاع پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں