مسلم لیگ ن کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ،ملک اسلم نوید

مسلم لیگ ن کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ،ملک اسلم نوید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق میئر ملک اسلم نوید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا کوئی نعم البدل نہیں ہے انتخابات میں بلا تفریق متحرک کارکنوں کو آگے لایا جائیگا اور پرانے تجربے کی روشنی میں پارٹی سے ہی امیدوار لئے جائینگے۔

البتہ جہاں پر ضرورت محسوس ہوئی تو الحاق کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے ، بلدیاتی انتخابات پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کیلئے اہم ترین ہیں۔ اسی انتخابات پر سیاسی جماعتوں کی سیاست آگے چلے گی اس لئے پی ڈی ایم کے امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ جذبہ قربانی کے تحت ایسے امیدوار سامنے لائیں جو کامیابی حاصل کرسکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں