5سال سے زیر التو کیسز میں ورکرز کو ادائیگی کروا دی،ممتاز احمد دیو

5سال سے زیر التو کیسز میں ورکرز  کو ادائیگی کروا دی،ممتاز احمد دیو

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )کنسلٹنٹ محتسب پنجاب ریجنل آفس خوشاب ممتاز احمد دیو نے بتایا ہے۔

کہ محتسب پنجاب کے ضلعی دفتر خوشاب نے ماہ جنوری مختلف فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرز کو پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ لاہور کی جانب سے شادی گرانٹ کی مد میں 12 لاکھ روپے ، بیوہ کو ڈیتھ گرانٹ کی مد اشمیں 5 لاکھ روپے اَورتعلیمی وظائف کی مد میں 1 لاکھ 57 ہزار روپے کی ادائیگی کروائی،مذکورہ کیسز گزشتہ تقریباََ5 سال سے زیر التواء کا شکار تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں