تحریک انصاف امپورٹڈ حکمرانوں کو کھل کھیلنے کا موقع نہیں دے گی ،محمد رمضان مانگا

 تحریک انصاف امپورٹڈ  حکمرانوں کو کھل کھیلنے کا موقع  نہیں دے گی ،محمد رمضان مانگا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے کوآرڈی نیٹرحاجی محمد رمضان مانگا نے کہا ہے کہ ملک و قوم پر مسلط ہونیوالے امپورٹڈ وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک و قوم کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں۔

 انہوں نے اپنے مقدمات کے خاتمہ اور کلین چٹ حاصل کرنے کیلئے بیرونی ڈکٹیشن پر ایک منتخب عوامی حکومت کو گراکر اقتدار حاصل کیا اور اپنے مقصد میں کافی حد تک کامیاب رہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک عوامی قوت کا نام ہے امپورٹڈ حکمرانوں کو کھل کھیلنے کا موقع نہیں دے گی ، قومی وسائل کو لوٹ کر خزانے خالی کرنے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں