فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ،میاں محمد عمران
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران بلاک نمبر 2 سرگودھا کے صدر میاں محمد عمران نے کہا ہے کہ پاکستان میں 70 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ان میں سے کئی ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں صرف ایک وقت کا کھانا بمشکل دستیاب ہے۔
غریب عوام کو موبائل فونز’ چھوٹی بڑی گاڑیوں کے سستا اور مہنگا ہونے سے کوئی غرض نہیں، غریب عوام کا مسئلہ دال، روٹی ہے جس کو سستا کرکے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول آسان بنایا جائے ، غریب کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف ہو یا عمران خان’ اُسے غرض ہے تو اپنے غریب بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی اور ان کیلئے اچھی تعلیم اور صحت کی سستی سہولتیں’ جو ریاست کی ذمہ داری ہے ۔