ترقیاتی کام کروانے پر شہریوں کا حامد حمید کو خراج تحسین
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں پرانے پل کی تعمیر سمیت شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے پر شہریوں نے ممبر قومی اسمبلی چو دھری حامد حمید کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
عالمی شہرت یافتہ سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر شمس الدین احمد خان نے کہاہے کہ اسلام پورہ پل کی تعمیر کا کام کرواکر روزانہ ہزاروں افراد کو بڑی پریشانی سے نجات دلائی گئی ہے ۔