ادارے ملکی وسائل لوٹنے والوں کا احتساب کرنے میں ناکام محمد وارث جسرہ

ادارے ملکی وسائل لوٹنے والوں  کا احتساب کرنے میں ناکام  محمد وارث جسرہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر ملک محمد وارث جسرہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔

پاکستان وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور حکمرانوں کی شہ خرچیوں کے باعث بحرانوں کی زد میں ہے ، بد قسمتی سے ادارے ملکی وسائل لوٹنے والوں کا احتساب کرنے میں ناکام ہیں ، انشاء اﷲ جماعت اسلامی اپنے انتخابی نشان ترازو کو وطن عزیز میں عدل و انصاف کی علامت بنا کر رہے گی ، جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہر آباد میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں کوئی احتساب کا نظام ہوتا تو بڑے بڑے نام نہاد لیڈر جیلوں میں ہوتے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں