فواد چودھری کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،پیر فاروق بہاوالحق شاہ

 فواد چودھری کی گرفتاری قابل  مذمت ہے ،پیر فاروق بہاوالحق شاہ

بھیرہ(نامہ نگار )تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور امیدوار حلقہ این اے 82 پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی راہنما فواد چودھری کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔

اس طرح کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا اور اظہار راے کی آزادی متاثر ہو گی، یہ ایک بزدلانہ فعل ہے ، قوم اس سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت الیکشن کرانے کی بجائے صوبے میں افراتفری پھیلا کر حالات خراب کر رہی ہے مگر بے بنیاد مقدمات سے کارکن ہرگز نہیں گھبرائیں گے ۔ حکومت کی یہ بھول ہے کہ فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھانے بند ہو جائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں