عمرا ن خان نے معیشت کو تباہی کے میں دھکیلا، وہ پاکستانی قوم کے مجرم ہیں ،شجاع الرحمٰن ٹیپو

عمرا ن خان نے معیشت کو تباہی  کے میں دھکیلا، وہ پاکستانی قوم  کے مجرم ہیں ،شجاع الرحمٰن ٹیپو

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے ر ہنما ممتاز مائنز اونر چو دھری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پی ٹی آئی دور میں اپنائی جانیوالی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

عمرا ن خان نے ملکی معیشت تباہی کے گڑھے میں دھکیلا وہ پاکستانی قوم کے مجرم ہیں انہیں قانون کے شکنجے میں لینا ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے تبدیلی کی آڑ میں ملکی وسائل کا رخ سیاسی انتقام کی جانب موڑ دیا اور مسلم لیگی قیادت کو پس دیوار دھکیلنے کیلئے ہر غیر آئینی اور غیر جمہوری حربہ آزمایا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں