انجمن فلاح مریضاں دریاخان کے زیراہتمام دوسرا فری میڈیکل کیمپ

انجمن فلاح مریضاں دریاخان کے  زیراہتمام دوسرا فری میڈیکل کیمپ

دریاخان (نمائندہ دنیا )انجمن فلاح مریضاں دریاخان کے زیراہتمام دوسرا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں افراد نے استفادہ حاصل کیا۔

 تفصیلات کے مطابق انجمن فلاح مریضاں دریاخان کے زیراہتمام سپورٹس جیمنیزیم دریاخان میں دوسرا فری میڈ یکل کیمپ سوشل میڈیکل آفیسر دریاخان ملک عرفان نگرانی میں منعقد ہوا،جسمیں مایہ ناز فزیشن ڈاکٹر محمدعظیم،ڈاکٹر وسیم انصاری اور ڈاکٹراقلیم حیدر نے سیکڑوں مریضوں کامفت چیک اپ کیا،کیمپ میں انجمن تاجران، پریس کلب دریاخان اور دیگر مخیراداروں کی طرف سے مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں