ضلع میانوالی میں خصوصی بچوں کی سکریننگ کا دوسرا روز،پپلاں میں کیمپ لگایا گیا

ضلع میانوالی میں خصوصی  بچوں کی سکریننگ کا دوسرا  روز،پپلاں میں کیمپ لگایا گیا

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپوٹر )ضلع میانوالی میں خصوصی بچوں کی سکریننگ کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا۔

اس کے لیے پپلاں میں ایک کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ،ENT سپیشلسٹ، سکن سپشلسٹ، سائیکالوجسٹ، ڈینٹل سرجن اور کارڈیا لوجسٹ نے بچوں کا معائنہ کیا اور وہاں موقع پر ہی ان بچوں کو ادویات بھی مہیا کی گیں۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پپلاں میاں توصیف حسن نے خصوصی طور پر سکریننگ کیمپ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے اس کام کو خوب سراہا وہاں موجود ڈاکٹرز اور دوسرے سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے سکریننگ کیمپ ریگولر بنیادوں پر لگنے چاہئیں ہیں یہ خصوصی بچے ہماری زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں