سویڈ ن سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں، معین الدین سیالوی

 سویڈ ن سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں، معین الدین سیالوی

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپوٹر )شمس وقمرفاونڈیشن کے ڈویژنل رہنماقاری محمدمعین الدین سیالوی نے کہاہے کہ پے درپے شعائرِاسلام کی توہین سوچی سمجھی سازش ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے یہودونصٰارٰی کی نیندیں حرام کردی ہیں۔اسی لیے کبھی توہین رسالت اورکبھی قرآن مقدس کی بے حرمتی کرکے مسلمانانِ عالم کے دل زخمی کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چونکہ غیرمسلم تیزی سے دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں،اوردین حق دینِ اسلام کی مقبولیت میں اضافہ دراضافہ ہورہاہے ،عالم کفرکی یہ بزدلانہ حرکتیں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خلاف غم وغصے کانتیجہ ہیں۔قاری محمدمعین الدین سیالوی نے کہاکہ پاکستانی حکومت کی صرف مذمت کافی نہیں، فی الفورسویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کااعلان کیاجا ئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں