ن لیگ ملک گیر سیاسی قوت اس کی طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،چو دھری ارشد محمود

 ن لیگ ملک گیر سیاسی قوت اس کی طاقت کا سرچشمہ عوام  ہیں،چو دھری ارشد محمود

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چو دھری ارشد محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)ایک ملک گیر سیاسی قوت ہے۔

جس کی طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں انشاء اﷲ دیگر سیاسی محاذون کی طرح پنجاب اور کے پی کی انتخابی معرکہ آرائی میں بھی اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ مل کر عمرا ن خان کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دے گی ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ میں وکلاء کے وفد سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکی ٹیم میں شامل غیر سنجیدہ سیاستدانوں نے اپنے منفی طرز عمل سے ملک وقوم کو معاشی و اقتصادی بحرانوں میں ڈھکیلاجس سے نکلنے کے لئے کوئی ایک پارٹی تنہا کامیاب نہیں ہو سکتی ، ہماری عام انتخابات کیلئے ء تیاریاں مکمل ہیں،تحریک انصا ف کوانتخا بی میدان سے بھا گنے نہیں دیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں