کوئی بچہ حفاظتی انجکشنوں سے محروم نہ رہے ،ڈاکٹر عتیق

کوئی بچہ حفاظتی انجکشنوں سے محروم نہ رہے ،ڈاکٹر عتیق

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپوٹر )ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر عتیق الرحمن کی زیر نگرانی ضلع میانوالی کی آٹھ یونین کونسلز(تبی سر,ونجاری، کھگلانوالہ، افغان کیمپ کیمپ، کندیاں رول, کچہ گجرات، ہرنولی رورل) میں EPI کریش پروگرام دوسرے روز بھی جاری رہا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عتیق الرحمان نے اس پروگرام میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو سختی سے تلقین کی کہ ان کی متعلقہ یونین کونسل میں کوئی بھی بچہ ایسا نہ رہے جس کو حفاظتی انجکشن نہ لگے ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجرز کو بھی ہدایات جاری کی کہ وہ اس پروگرام کی کڑی نگرانی کریں اور اپنے ڈیلی کے ٹارگٹ ہر صورت میں مکمل کروائیں تاکہ ہم دئیے گئے ٹائم فریم میں اپنے ٹارگٹس کو سو فیصد حاصل کرلیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں