لمپی سکن سے بچاؤ کیلئے جانوروں کی ویکسی نیشن کا آغاز

 لمپی سکن سے بچاؤ کیلئے جانوروں کی ویکسی نیشن کا آغاز

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ڈویژن بھر میں لمپی سکن ڈیزیزسے بچاؤ کے لئے جانوروں کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر قیصر خلیق نے چک 225 رب کیٹل کالونی ملکھانوالہ ستیانہ روڈ پر ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر خان نے بتایا کہ ویکسی نیشن مہم کے دوران تمام فیلڈ فورس/ویٹرنیری اسسٹنٹس کو ایس اوپیز جاری کردیئے گئے ہیں۔ جانوروں کو جراثیم سے پاک ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ کارکردگی کو روزانہ اپ لوڈ بھی کیا جائے گا۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو فیلڈ مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں