اینٹی کرپشن افسر سائلین کی درخواستیں لٹکانے لگے

اینٹی کرپشن افسر سائلین کی درخواستیں لٹکانے لگے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن تفتیشی افسروں کی جان سے مبینہ طورپر زیر تفتیش درخواستوں کو تاخیر کا شکار بنائے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔

زیر تفتیش درخواستیں تاخیر کا شکار بننے سے سائلین پریشان ۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں اینٹی کرپشن افسروں کی جانب سے زیرتفتیش درخواستوں کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار بنایا جارہاہے ۔ درخواست گزاروں کی شکایات پر سائلین کو انصاف فراہمی کی بجائے مبینہ چور پر الزام علہیان کو ریلیف پہنچادینے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسروں و ملازمین کی جانب سے مبینہ نذرانے وصول کرتے ہوئے جان بوجھ کر تفتیش کو تاخیر کا شکار بنایا جاتاہے ۔ سائلین ن مطالبہ کیا ہے کہ درخواستوں پر بروقت انصاف فراہم کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں