’’ فرانس کوجواب دیا ہوتا تو سویڈن میں دل سوز واقعہ نہ ہوتا ‘‘
سرگودھا(دنیافورم )رابطہ سیکرٹری وسطی پنجاب تحریک لبیک پاکستان سید صفدر حسین شاہ بخاری،قانونی مشیر وسطی پنجاب افضال احمد باجوہ ایڈووکیٹ اور سینئر رہنماء جاوید اقبال رضوی نے دنیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک نے سویڈن واقعہ پر آواز بلند کی مگر پاکستانی حکومت نے مایوس کیا ہے۔
اگر فرانس کو سرکاری سطح پر جواب دیا ہوتا تو آج سویڈن کا دل سوز واقعہ نہ ہوتا،حکومت کو چاہیے کہ سویڈن کو سرکاری سطح پر جواب دے اور ان سے روابط ختم کر نے کے ساتھ ساتھ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے آئندہ کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک بھرپور حکمت عملی وضع کی جائے ،اسلام کے دشمنوں پر واضح کر دیا جائے کہ آئندہ اگر کسی نے اس طرح دل آزاری کی کوشش کی تو اعلان جہاد ہو گا، حکمران چند دن کے اقتدار کی خاطر دین اسلام سے بے وفائی نہ کریں ، انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں کل جمعہ کے روز یوم احتجاج منایا جائے گا، ضلع سرگودھا میں دس مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔