ادویات تیار کرنیوالی نجی فیکٹریوں کے بارے رپورٹ طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیف ڈرگ انسپکٹر نے انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور روڈ میں قائم ادویات تیار کرنیوالی نجی فیکٹریوں کے بارے رپورٹ طلب کی ہے۔
اس ضمن میں ضلعی ڈرگ انسپکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان مینو فیکچر فیکٹریوں میں ادویات تیاری کیلئے استعمال ہونیوالی مشینری کی حالت زار اور معیار، ادویات کی کوالٹی، تیاری کے مراحل میں یکسوئی کے حوالے سے تفصیلات پر مبنی رپورٹ ارسال کی جائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس او پی پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے اور بے ضابطگی کی صورت میں کاروائی کیلئے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے ۔