مصروف ترین شاہراہیں بے ہنگم ٹریفک کے مسئلے سے دو چار
سرگودھا(نامہ نگار ) انتظامیہ کے دعوے ہوا میں اڑ گئے ، شہر کی مصروف ترین شاہراہیں بے ہنگم ٹریفک کے مسئلے سے مسلسل دو چار ہیں۔
جبکہ انتظامیہ اپنی ہر میٹنگز و اجلاس کے بعد اعلانات و دعوے تو کرتی ہے ۔ مگر حقائق اور حالات اس کے برعکس ہیں، بالخصوص نو عمر ڈرائیور اسی طرح تیز رفتاری سے چنگ چی رکشہ وغیرہ چلا رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے پچھلے دنوں نو عمر ڈرائیوروں اور بغیر لائسنس کے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں چالان کیے گئے ۔ لیکن یہ کریک ڈاؤن بھی وقتی ثابت ہوا اورکچھ دنوں کے بعد دوبارہ سے یہ سلسلہ شروع ہے ،شہریوں کا کہناہے کہ انتظامیہ کو ان سارے معاملات کو حل کرنے کے لئے کوئی بہتر لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے ۔