حیدر آباد ٹاؤن میں نالے کی صفائی نہ ہونے سے گندا پانی جمع

حیدر آباد ٹاؤن میں نالے کی صفائی نہ ہونے سے گندا پانی جمع

سرگودھا(نامہ نگار )حیدر آباد ٹاؤن میں نکاسی آب کے نالے کی صفائی نہ ہونے سے بیشتر گلیاں گندے پانی سے بھر گئی ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تعفن ،مچھروں اور جراثیموں کی افزائش نے بیماریوں کی صورت میں دوہری مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ، محمد عمران، فیصل پرنس، محمد حنیف، آفتاب احمد، محمد اسلم و دیگر مکینوں کے مطابق لوگ گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں اس سلسلہ میں بلدیہ سرگودھا کو متعدد مرتبہ آگاہ بھی کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر مین گندے نالے کی صفائی اوراس صورتحال سے جان خلاصی کروائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں