جعلسازی پر اشٹام فروش سمیت 4ملزموں کو 20سال قید

جعلسازی پر اشٹام فروش سمیت 4ملزموں کو 20سال قید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا نے افتخار حسین اشٹام فروش، محمد اسلم ، محمد عزیز اور جواد حسین کو چار دفعات میں 20سال قیدبامشقت اور4لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جوہرا ٓباد میں درج مقدمے میں اینٹی کرپشن کی دفعات شامل ہونے کی وجہ سے مقدمہ کی تفتیش انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ـاینٹی کرپشن سرگودھا کو بھیجوائی جس کی تفتیش کے دوران ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اور جعلی دستاویز کا فرانزک ٹیسٹ ،پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کروایا گیا جو کہ بوگس ثابت ہوا جس پر ملزمان کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف چالان عدالت سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا میں پیش کیا، سماعت مکمل ہونے پر گزشتہ روز سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا شہزاد حسین بھٹی نے ملزم افتخار حسین اشٹام فروش، محمد اسلم ، محمد عزیز اورجواد حسین کودفعہ 420 میں پانچ سال قید بامشقت اورایک لاکھ روپے جرمانہ ،دفعہ 468میں پانچ سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 471 میں پانچ سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 5(2)47 میں پانچ سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 3ماہ قید کی سزا سنادی، جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں