طارق نیازی ہاکی سٹیڈیم میں میلادمصطفٰے ؐ وحق باہوکانفرنس

طارق نیازی ہاکی سٹیڈیم میں میلادمصطفٰے ؐ وحق باہوکانفرنس

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپوٹر )اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ودیوان آف جوناگڑھ، ممتازمذہبی سکالر مفکراسلام صاحبزادہ سلطان احمدعلی نے کہاہے اعمالِ صالحہ اہلِ ایماں کودنیاوآخرت کی عزتیں عطاکرتے ہیں۔

وہ طارق نیازی ہاکی سٹیڈیم میانوالی میں میلادمصطفٰے ﷺ وحق باہوکانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اچھی اور نیک صحبت ڈوبتی کشتی کنارے لگادیتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بندہ مومن نمازجیسی عظیم عبادت میں سب سے پہلی دعامیں اپنے رب کریم سے صراط مستقیم مانگتاہے ۔نیک بندوں کی اتباع وصحبت اوران کی دوستی کے لیے یہ دعارب کابہت بڑاتحفہ ہے ۔اولیاے کرام کورب ذوالجلال نے اپنے انعامات سے نوازدیا۔ آخرمیں انہوں نے اتحادامت مسلمہ اورملک وملت کی تعمیروترقی کے لیے خصوصی دعاکرائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں