بھیرہ انٹرچینج اور لاہور روڈ پر ناکے ،1100لٹر دودھ تلف

بھیرہ انٹرچینج اور لاہور روڈ پر ناکے ،1100لٹر دودھ تلف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بھیرہ انٹرچینج اور لاہور روڈ پر ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 1100 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیاگیا۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 43 گاڑیوں میں موجود 49000 لٹر دودھ کا جدید موبائل فوڈ لیب کے ذریعے معائنہ کیا ۔ تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔ قواعدوضوابط کی خلا ف ورزیوں پر 7 دودھ بردار گاڑیوں کے مالکان کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں