قوم آج کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریگی:سعد بن خالد

قوم آج کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریگی:سعد بن خالد

میانوالی (نامہ نگار)یوم یکجہتی کشمیر کو جوش و جذبہ سے منانے اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں 5فروری کو منعقد ہونے والے پروگرامز کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں اجلاس اے ڈی سی جی آفس میں منعقدہ ہوا۔

 اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سعد بن خالد نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان، سی او ایم سی خالد خان،نمائندہ سی ای او ایجوکیشن،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کو مظلوم کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مرکزی ریلی صبح ساڑھے آٹھ بجے جہا ز چوک سے روانہ ہوگی جو جی پی او چوک پر اختتام پذیر ہو گی۔ انھوں نے سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ میانوالی شہر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں نکالی جانے والی ریلی کے راستوں میں بینرز، پینا فلیکسسز سٹریمر،قومی و کشمیری جھنڈے لگائے جاہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں